امریکہ میں سعودی سفیر تبدیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے امریکہ میں دو عشروں سے تعینات سفیر پرنس بندر بن سلطان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے بندر بن سلطان کی جگہ سعودی خفیہ ادارے کے سربراہ ترکی الفیصل کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ پرنس بندر بیس سال سے زیادہ عرصے تک امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر رہے ہیں اور ان کو واشنگٹن میں سب سے زیادہ تجربہ کار سفیر کے طور پر جانا جاتا تھا۔ سعودی سفیر کو امریکی صدور تک اتنی رسائی حاصل تھی جو کسی اور سفیر کے حصے میں کبھی نہیں آئی۔ نائن الیون کے واقعے پر بننے والی مائیکل مور کی فلم فارن ہائیٹ میں پرنس بندر بن سلطان کا ذکر آیا تھا۔اس فلم میں دعوی کیا گیا ہے کہ ٹوئن ٹاور پر حملے کے دو دن بعد امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے پرنس بندر کو پرائیوٹ ڈنر پر وائٹ ہاؤس میں بلایا تھا۔ نئے تعینات ہونے والے سفیر پرنس ترکی الفیصل چوبیس سال تک سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ رہنے کے علاوہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||