BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 June, 2005, 08:25 GMT 13:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ اور فوجیوں کو طلاق
فوج
عراق میں فوج کی موجودگی کے بارے عوامی حمایت میں کمی واقع ہو رہی ہے
عراق اور افغانستان میں جاری جنگ کے مضر اثرات اب امریکی فوج کے افسروں اور جوانوں کے خاندانوں پر پڑنے لگے ہیں اور فوجیوں اور ان کی بیویوں میں علیحدگی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگن کے مطابق گزشتہ چند سالوں میں افغانستان اور عراق میں جنگ کی وجہ سے امریکی فوجیوں میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سن دو ہزار چار میں امریکی فوجیوں میں طلاق کی شرح سن دوہزار دو کی بانسبت تین گنا ہو گئی ہے۔

امریکی فوج کی ایک ترجمان نے کہا کہ جنگ کے دوران امریکی فوج کے افسران اور ان کے خاندان زیادہ دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔

جنگ سے پڑنے والے منفی اثرات کی ایک اور علامت فوج میں بھرتی کی گرتی ہوئی تعداد ہے۔ امریکی فوج مسلسل چار سالوں سے فوج میں بھرتی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

فوج میں بھرتی کی گرتی ہوئی تعداد کے باعث پینٹاگن نے مئی میں مقررہ ہدف میں کمی کر دی تھی لیکن یہ ہدف بھی حاصل نہیں کیا جا سکا۔

پینٹاگن کی ایک ترجمان کرنل جو کرٹن نے کہا ہے کہ فوج کو امید ہے کہ وہ اکتوبر دو ہزار چار سے ستمبر دو ہزار پانچ تک کے بارہ مہینوں میں اسی ہزار جوانوں کو بھرتی کرنے کا ہدف حاصل کرلےگی۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی طرف سے فراہم کیے گئے اعدادو شمار کےمطابق سن دوہزار دو میں افسران میں طلاق کی شرح ایک عشاریہ نو فیصد تھی جب کہ جوانوں میں یہ شرح تین عشاریہ ایک فیصد تھی۔

دوہزار تین میں افسران میں طلاق کی شرح بڑھ کر تین عشاریہ تین فیصہ اور جوانوں میں یہ شرح تھوڑی سی کم ہو کر دو عشاریہ آٹھ فیصد پر آ گئی۔

تاہم دوہزار چار میں اس شرح میں ایک نمایاں اضافہ ہوا اور افسران میں طلاق کی شرح بڑھ کر چھ فیصد اور جوانوں میں تین عشاریہ پانچ فیصد ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد