BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر بش بنکر میں چھپ گئے
جارج بش
امریکی صدر بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
امریکی صدر جارج بش نے وائٹ ہاؤس پر ہوائی حملے کے ’الرٹ‘ کے بعد بنکر میں پناہ لے لی۔

تین سال پہلے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد امریکی صدر پہلی دفعہ دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے بنکر( خندق) میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

وائٹ ہاؤس میں اس وقت سیکیورٹی کو چوکس کر دیا گیا جب ’ریڈار‘ نے ایک ہوائی جہاز کے ممنوعہ فضائی حدود میں گھس آنے کی نشاندھی کی۔

نائب صدر ڈک چنی کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔

بعد میں پتا چلا کہ ریڈار پر نظر آنے والا جہاز نہیں بلکہ ریڈار کی خرابی کی وجہ سے ایک نقطہ نظر آ گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پوری طرح حرکت میں آ گئی۔ تمام سٹاف کو دفتر سے باہر نکال لیاگیا اور وائٹ ہاؤس میں آنے والے سیاحوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔

خفیہ ایجنسیوں کے مسلح اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے ارگرد مورچے سنبھال لیے اور ہیلی کاپٹروں نےفضا میں پرواز شروع کر دی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد