BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 March, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تائیوان میں چین کے خلاف مظاہرہ
تائیوان
تائیوان کے صدر نے بھی شرکت کی لیکن مظاہرین سے خطاب سے گریز کیا
تائیوان میں لاکھوں افراد نے چین کی تازہ ترین دھمکیوں کے خلاف تیپائی میں احتجاج کے طور پر مظاہرہ کیا ہے۔

چین نے دھمکی دی ہے کہ اگر تائیوان نے یک طرفہ طور پر خود مختاری کااعلان کیا تو چین اس کے خلاف طاقت استعمال کر سکتا ہے۔ تائیوان کے صدر چین شوئی بیان نے مظاہرے میں شرکت کی لیکن مظاہرین سے خطاب نہیں کیا۔

مظاہرین نے جن میں بچے بھی شامل تھے شہر کے مختلف حصوں میں دس ریلیاں نکالیں۔

چین ہمیشہ سے تائیوان کو اٹوٹ انگ مانتا آیا ہے اور اس کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرنے کی دھمکی دیتا آیا ہے۔ دنیا کے تقریباً تیس ممالک تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ تائیوان کے رہنما اسے ایک خود مختار ملک مانتے ہیں۔

چینی پارلیمنٹ نے کچھ عرصہ پہلے ایک قانون پاس کیا تھا جس کے مطابق اگر تائیوان نے آزادی کا باقاعدہ اعلان کیا تو اسے طاقت کے زور پر ایسا کرنے سے روکنا جائز ہو گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد