نازی گولڈ: امریکہ جرمانہ دے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ دوسری جنگ عظیم میں ہنگری کے یہودیوں کا سونا اور قیمتی سامان لوٹنے پر 25 ملین ڈالر کا ہرجانہ دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمن فوج نے ہنگری میں یہودیوں کے قیمتی سامان جس میں سونا، چاندی، ہیرے بارہ سو پینٹنگز اور تین ہزار اورینٹیل کارپٹ جرمنی منتقل کرنے کے لیے ایک ٹرین میں لاد کر جرمنی کے لیے روانہ کیا تھا۔ جب یہ ٹرین آسٹریا پہنچی تو امریکہ فوج نے اس ٹرین کو روک لیا تھا اور اس میں قیمتی چیزوں کو دشمن ملکیت قرار دے کر اپنے قبضے میں کر لیا تھا۔ امریکی فوجیوں پر اس قیمتی سامان میں خرد برد کرنے کے بھی الزام لگتے رہے ہیں۔ امریکہ 25 ملین ڈالر کی رقم دوسری جنگ عظیم یہودی کی نسل کشی کی مہم کا شکار ہونے ہنگری کے یہودیوں میں میں تقسیم کرے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||