BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 March, 2005, 04:16 GMT 09:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانون شکن گدھا رہا ہو گیا
News image
کولمبیا میں ایک قانون شکن گدھے کو تین روز کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

کولمبیا میں پولیس نے ایک گدھے کو جس کا نام پاچو ہے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز پہلے گرفتار کر لیا تھا۔

گدھا ایک موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا جس میں گدھا اور موٹر سائیکل سوار دونوں زخمی ہو گئے تھے۔

گدھا اپنی گرفتاری کے بعد کولمبیا میں جانوروں پر قانون کے نفاذ اور جانوروں کے حقوق کے بارے میں بحث چھڑ گئی۔ پاچو راتوں راٹ ٹی وی سٹار بن گیا اور اس کی گرفتاری کی خبریں ٹی وی چینلوں اور ریڈیو پر نمایاں طور پرنشر کی گئیں۔

مقامی پولیس کے سربراہ نے پاچو کی گرفتاری کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پاچو نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے اور حادثے کا باعث بنا ہے اس لیے اس کی گرفتاری جائز ہے۔

پاچو اور موٹر سائیکل سوار کا ٹکرؤا اس وقت ہوا جب پاچو دن کی مزدوری کرنےکے بعد اپنے مالک نیلسن گونزلز کے ساتھ گھر کی واپس جا رہا تھا۔

پاچو کے مالک گونزلز کے مطابق پاچو پر حادثے کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ پاچو کی گرفتاری کے بعد ہر روز گونزلز ہر روز تھانے میں اس سے ملاقات کرنے جاتا تھا۔

گونزلز نے الزام لگایا تھا کہ پولیس جانوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے ا ور وہ اس کی خوراک کا مناسب انتظام نہیں کر رہی ہے۔

انسانی حقوق کے علمبردار وکیل عیلورو مرچن نے بھی گدھے کی حراست پر آواز اٹھائی تھی اس پاچو کی گرفتاری کو پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد