بچوں سے مشقت، عالمی ضمیر پر دھبہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے، یونیسیف نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت اکیسویں صدی میں عالمی ضمیر پر ایک دھبہ ہے اور امیر ملکوں کو اسے ختم کر نے کےلیے مزید اقدامات کر نے کی ضرورت ہے۔ یونیسیف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ہر بارہ بچوں میں سے ایک بچہ یا تو غلام کی حیثیت سے کام کر رہا ہے، یا سپاہی ہے، یا جنسی کاروبار کا شکار ہے یا کسی خطرناک پیشے سے منسلک ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت تقریباً اٹھارہ کروڑ بچے مزدوری کر نے پر مجبور ہیں اور ایسے بچے ستانوے فیصد ترقی پذیر ممالک میں بستے ہیں۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ممالک میں بچوں کی مشقت کو روکنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ یہ کہ امیر ممالک ان کی امداد میں کم از کم پچاس ارب ڈالرز کا اضافہ کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||