BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 26 January, 2005, 03:35 GMT 08:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترقی پذیرملک شرح پیدائش کم
شرح پیدائش میں کمی
مرد اور عورتیں بڑی عمر میں شادی کرہے ہیں اور بچے بھی بڑی عمر میں ہی پیدا کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایک سروے کے مطابق ترقی پذیر ملکوں میں شرح پیدائش میں کم ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کی عورتیں اوسطاً تین سے کم بچے پیدا کرتی ہیں ۔

اس سروے میں جو ایک سو بانوے ترقی پذیر ممالک میں کیا گیا ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان ملکوں میں بڑی عمر میں شادی کرنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے اور وہ بچے بھی بڑی عمر میں ہی پیدا کرتے ہیں۔

جائزے کے مطابق آبادی اور شرح پیدائش میں کمی کی وجہ مانع حمل کے طریقوں کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

آبادی کے رجحانات سے متعلق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک 25 سے 29 برس کی ایک چوتھائی عورتیں1990 کی دہائی میں غیر شادی شدہ تھیں جبکہ 1970 کی دہائی میں یہ تعداد 15 فیصد تھی۔

تین سال قبل اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا تھا کہ ایشیا ، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں شرح پیدائش میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے مستقبل میں آبادی کے زبردست پھیلاؤ کے خدشے کم ہوتے نظر آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں شرح پیدائش کم کرنے میں حکومتوں کی پالیسیوں کا اہم رول رہا ہے۔ 2001 تک دنیا 92 فیصد ممالک نے خاندانی منصوبہ بندی کی حمایت شروی کردی تھی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد