عہدِ غلامی پر شرمندہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا کے بڑے بینکوں میں شمار ہونے والے بینک جی پی مورگن چیز نے انیسویں صدی میں امریکہ میں غلاموں کے کاروبار میں حصہ لینے پر معافی مانگی ہے۔ جی پی مورگن بنک نے اعتراف کیا ہے کہ موجود گروپ کو تشکیل دینے والے دو بینکوں نے ایک زمیندار کو قرضہ دینے کے لیے تیرہ ہزار غلاموں کو بطور رہن قبول کیا تھا۔ ان دونوں بینکوں نے جو بعد میں جی پی مورگن کی خالق کمپنی میں ضم ہو گئے تھے قرضہ ادا نہ کیے جانے پر ایک ہزار دو سو پچاس غلاموں کو اپنی ملکیت میں لیے لیا تھا۔ جی پی مورگن ان مالیتاتی اداروں میں سے پہلا ادارہ ہے جس نے شکاگو شہر کے حکام کی طرف سے تمام مالیاتی اداروں کو اپنے ریکارڈ چیک کر کے غلامی کے دور میں اپنے کردار کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کو کہا تھا۔ جی پی مورگن کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے انیسویں صدی میں غلامی امریکی معاشرے کا اہم حصہ تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||