عراقیوں سے ہمسایہ ملکوں کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے چھ پڑوسی ملکوں نے عراقی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تیس جنوری کو ہونے والے انخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ اردن کے دارلحکومت عمان میں کویت ، شام ، سعودی عرب ، ترکی اور اردن کے وزرائے خارجہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں عراقی انتخابات میں کسی بیرونی مداخلت کی مخالفت کی گئی ہے۔ اس اعلامیے میں عراقیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں اور ووٹ کے حق کا استعمال کریں۔ اس اعلامیے پر ایران سے آئے ہوئے نسبتا کم درجے کے ایک وفد نے بھی دستخط کیے ہیں۔ ایران نے یہ وفد قصداً کم درجے کا بھیجا ہے اور اس کا مقصد اردن کے شاہ عبداللہ کے اس الزام پر احتجاج کتنا ہے جس میں ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ عراق کی اکثریتی شیعہ آبادی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اعلامیے میں ان انتخابات کو عراق میں جمہوریت اور آزادی کے لیے واحد موقع قرار دیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||