ترکی:اسرائیل، فلسطین کو پیشکش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی کے وزیر خارجہ عبداللہ گل نے ترکی کی اس پیشکش کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کاری کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے رملہ میں اپنے فلسطینی ہم منصب نبیل شاتھ سے ملاقات کے بعد یہ بیان دیا ہے۔ عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ ترکی مشرق وسطٰی میں امن کے عمل کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے کیونکہ ترکی ان چند ممالک میں شامل ہے جنہیں دونوں فریقین کا اعتماد حاصل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی غزہ کی تعمیر نو کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ ترکی کی جانب سے امن کے عمل کے لیے مذاکرات کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ عبداللہ گل نے یروشلم میں منگل کے روز اسرائیلی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ فلسطینی وزیر اعظم احمد قریع سے ان کی ملاقات جلد ہی متوقع ہے۔ توقع ہے کہ وہ پی ایل او کے چیئر مین محمود عباس سے بھی ملیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||