BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ارجنٹائن : آ گ لگنے سے 175 ہلاک
کلب، آتشزدگی
لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں۔
ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ایک سو پچھہترافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیونس آئرس کے سرکاری حکام کے مطابق مرنے والوں کے علاوہ اس آ گ میں چھ سو انیس افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

جس وقت آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اس نائٹ کلب لوگوں سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا اور ایک اندازے کے مطابق اس میں تقریباً ڈیڑھ ہزار افراد موجود تھے۔ یہ لوگ ارجنٹائن کے ایک مقبول راک گروپ کے فن کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

کلب میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ آگ آتشبازی کی وجہ سے لگی۔زیادہ تر اموات دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔

ایک عینی شاہد نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ’ لوگ باہر نکلنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دے دہے تھے۔یہ ایک انسانی لہر کے مانند تھا اور نیچے گر جانے والے افراد ہجوم کے پاؤں تلے کچلے گئے‘۔

ایک نوجوان نے بتایا کہ دھوئیں کی وجہ سے کچھ سجھائی نہیں دیتا تھا۔

کلب میں موجود نوجوانوں نے آگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں آگ بجھانے والے عملے اور امدادی کارکنوں کی بھرپور مدد کی۔

ریپبلکن میگنن نامی یہ نائٹ کلب بیونس آئرس کے نوجوان طبقے میں بہت مقبول ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد