’بے عزتی‘ کے خلاف سکھوں کا ہلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی شہر برمنگھم میں سینکڑوں سکھوں نے ایک ڈرامے کے خلاف احتجاج میں ایک تھیٹر ہال پر دھاوا بول دیا اور اس کے شیشے توڑ دیئے۔ اس واقعہ میں پانچ پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں۔ سکھوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ ان کے مذھب کی توہین کرتا ہے کیونکہ اس ڈرامے میں ایک گردوارے کے اندر جنسی عمل اور قتل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مشتعل افراد نے تھیئٹر پر پتھراؤ کیا اور ہنگامے کے دوران تھییٹر کی عمارت کا ایک شیشہ اور ایک دروازہ توڑ دیا۔ پولیس کو موقع پر بلا لیا گیا اور انہوں نے بتایا ہے کہ دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ’بے عزتی‘نامی اس ڈرامے کو ایک سکھ خاتون نے لکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک کہانی ہے، سکھ مذہب پر تنقید نہیں۔ ڈرامے کی مصنفہ گرپریت بھٹی کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں اور پولیس نے انہیں کہا ہے کہ وہ خاموش رہیں۔ تھیٹر کے مینیجر کو ہفتے کی شام ڈرامے کا شو منسوخ کرنا پڑا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||