BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 18 December, 2004, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ نےعراق کے قرضے معاف کردیئے
News image
عراق کا کہنا ہے کہ قرضوں کی وجہ سے تعمیرِ نو متاثر ہو رہی ہے
امریکہ نے عراق کے تمام قرضے معاف کردیئے ہیں جن کی مالیت چار بلین ڈالر سے زیادہ ہے ۔

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا کہ نئے عراق کے قیام کے لئے پرانی حکومت کے پیدا کردہ بوجھ کو ہٹانا بہت ضروری ہے۔

عراق کے وزیرِ خزانہ نے امریکی فیصلے پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل دوسری بار آزادی کے مترادف ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اب ان دوسری اقوام سے آگے بڑھ گیا ہے جنہوں نے عراق کو قرض دے رکھا تھا اور کہا تھا کہ عراق کا اسی فیصد قرض معاف کر دیا جائے گا۔

کولن پاول نے کہا عراق کے خزانے کے وزیر نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ محکمۂ خارجہ میں عراق کے قرض معاف کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا ’یہ عراقی لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی فتح ہے۔ ہم دوسری اقوام پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ عراق پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں آگے آئیں۔‘

عراق ک ذمے انیس قرض خواہوں کا لگ بھگ چالیس بلین ڈالر کا قرض ہے۔ ان ممالک میں امریکہ کے علاوہ روس، جاپان اور یورپی اقوام شامل ہیں۔

امریکہ کی جانب سے قرضہ معاف ہونے کے باوجود عراق کے ذمے اب بھی اسی بلین ڈالر کا قرض ہے اور عراق قرض خواہوں سے اپیل کر رہا ہے کہ وہ بھی اس کا قرض معاف کر دیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد