BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 December, 2004, 03:09 GMT 08:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹام رِج بھی مستعٰفی
News image
ہوم لینڈ سیکورٹی کا وزیر بننے سے پہلے ٹام رِج گورنر تھے۔
امریکہ میں ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر ٹام رِج نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر بش کی کابینہ سے استعفٰی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا اس لئے کررہے ہیں تاکہ ذاتی معاملات پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

مسٹر رِج نے کہا ہے کہ وہ اس ادارے کا، جس میں اب ایک لاکھ اسی ہزار لوگ کام کرتے ہیں، چارج فروری تک سنبھالے رکھیں گے۔

گیارہ ستمبر کے حملوں کے چند ہفتوں بعد ہی صدر بش نے مسٹر رِج کو ہوم لینڈ سیکورٹی یا داخلی سیکورٹی کے اس نئے ادارے کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ امریکہ میں سیکورٹی کے نئے انتظامات کئے جائیں اور دوبارہ کسی قسم کے حملے کو ہونے سے روکا جائے۔

مسٹر رِج نے کہا ہے کہ ’ابھی اور بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن اس وقت امریکہ پہلے سے بہت محفوظ اور مضبوط ہے۔‘

مسٹر رِج انیس سو پچانوے میں ریاست پینسلوینیا کے گورنر بننے سے پہلے چھ مرتبہ کانگریس کا الیکشن جیت چکے تھے۔ سن دو ہزار میں صدر بش نے انہیں بائیس حکومتی ایجینسیوں کوملا کر تشکیل دئے جانے والے نئے محکمے کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد