الجزیرہ نے ایرانی احتجاج مان لیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کی حکومت کے احتجاج کے بعد الجزیرہ ٹیلی ویژن نے ایک کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔ ایران کی حکومت نے دھمکی دی تھی کہ اگر الجزیرہ نے اس قابل اعتراض کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے نہ ہٹایا تو وہ الجزیرہ کی اپنے ملک میں سرگرمیوں کو محدود کرنے کے بارے میں غور کرے گا۔ الجزیرہ ویب سائٹ پر دکھائے جانے والے ا س کارٹون میں امریکی میگزین نیشنل جیوگرافک کے ممنوعہ شمارے کی جانب اشارہ تھا جس میں اس نے اپنے نقشے میں پرشین گلف (خلیج فارس) کو عریبین گلف (خلیج عرب) کے نام سے تعبیر کیا تھا۔ ایران کو ہمیشہ پرشین گلف کو عریبین گلف کہنے پر اعتراض رہا ہے۔ ایران کی وزارت ثقافت نے الجزیرہ کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس کارٹون کو نہ ہٹایا تو وہ الجزیرہ کی ایران میں سرگرمیوں کو محدود کر دیا جائے گا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے الجزیرہ کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||