BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 November, 2004, 15:22 GMT 20:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز زدہ خواتین، ریکارڈ اضافہ
ایڈز سے متاثرہ خاتون
افریقہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد میں ساٹھ فیصد تعداد خواتین کی ہے
ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز سے متاثرہ کل افراد میں سے نصف تعداد خواتین کی ہے۔

مشرقی ایشیا ، مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں متاثرہ خواتین کی تعداد متاثرہ مردوں سے زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز کے مطابق حیاتیاتی طور پر خواتین کے اس مرض سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو بعض اوقات زبردستی مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ جنسی تعلقات قائم کریں جس سے مرض کے پھیلنے کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں ایڈز میں مبتلا افراد کی تعداد پہلے کے اعداد و شمار کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

سن 2002 میں یہ تعداد 32 ملین تھی جو اب بڑھ کر 37 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

افریقہ میں ایڈز سے متاثرہ افراد میں ساٹھ فیصد تعداد خواتین کی ہے۔

گزشتہ دو سال کے دوران دنیا کے تمام علاقوں میں ایڈز میں مبتلا خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یو این ایڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر پیٹر پائٹ کے مطابق دنیا بھر میں صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے فوری لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس مرض کا سدباب ممکن ہوسکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد