BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 November, 2004, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: تاریخ بتائے گی کون صحیح تھا
News image
برطانیہ اور فرانس عراق کے مسئلے پر اختلاف رکھتے ہیں
برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلییر نے کہا ہے کہ عراق پراختلافات کے باوجود فرانس اور برطانیہ کے درمیان ہم خیالی کے پہلوؤں کی تعداد زیادہ ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلئیر اور فرانسیسی صدر ژاک شیراک جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

برطانوی وزیراعظم نے اس مرحلے پر ہم خیالی کی عکاسی کرنے والے پہلوؤں اور معاملات کی نشاندہی کرتے ہوئے افریقہ کا حوالہ دیا۔

ژاک شیراک کا فرانس اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کی صد سالہ تقریبات کے آخری مرحلے پر برطانیہ آئے ہوئے ہیں۔

عراق کے مسئلے پر فرانس اور برطانیہ کے تعلقات میں کھنچاؤ کے بعد صدر ژاک شیراک کا یہ پہلا دورۂ برطانیہ ہے۔

صدر شیراک نے کہاہے کہ ایسے بہت سے’ کثیرالپہلو‘ شعبے ہیں جن میں فرانس اور برطانیہ شانہ بہ شانہ کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق ایک اور واحد معاملہ ہے جس پر دونوں اقوام کے درمیان عدم اتفاق ہے اور تاریخ بتائے گی کہ کون غلط ہے اور کون صحیح۔

بدھ کو صدر شیراک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین نہیں کہ صدام کے بعد یہ دنیا محفوظ ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے وزیرِاعظم کے خصوصی ترجمان نے بتایا تھا کہ مذا کرات میں یورپی یونین، G8 گروپ میں برطانیہ کی ممکنہ صدارت، ماحولیاتی تبدیلی اور افریقہ اور افغانستان میں تعاون کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

ترجمان نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ دونوں رہنما شاید عراق کے مسئلے پر بات کریں۔

بدھ کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے یہ عندیہ دیا تھا کہ عراق کی صورتِ حال نے دہشت گردی کو مزید ہوا دی ہے۔

اس انٹرویو میں ژاک شیراک نے کہا کہ عراق میں کسی بھی قسم کی مداخلت اقوامِ متحدہ کے ذریعے کی جانی چاہیئے تھی۔

انہوں نے کہا: ’اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے جس کا ایک ماخذ عراق کی صورتِ حال ہے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد