BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 November, 2004, 11:15 GMT 16:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سب سے اونچا ٹاور چین میں
News image
چین ایک تعمیراتی انقلاب سے گزر رہا ہے۔
چین کا جنوبی شہر گوانگ ژُو میں حکام نے دنیا کا سب سے اونچا ٹاور بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹاور پر،جو پانچ سو اسی سے لیکر چھ سو میٹر تک بلند ہوگا، کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

اس منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب چین ایک طرح سے تعمیراتی انقلاب سے گزر رہا ہے اور بہت سی نئی اور بڑی عمارتیں تیار کی جارہی ہیں اگرچے کچھ پراجیکٹس کو مالی امداد میں کمی کا بھی سامنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اگر ملکوں کا قومی افتخار بلند عمارتوں سے ناپا جائے تو چین اس وقت یقیننا بہت آگے جا رہا ہے۔

گوانگ ژُو شہر میں ٹی وی ٹاور کینیڈا میں دنیا کے سب سے بلند سی این ٹاور اور ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی جگہ بننے والے ٹاور سے بھی بلند ہوگا جس کی اونچائی پانچ سو اکتالیس میٹر ہوگی۔

اس منصوبے کے لئے تین غیر ملکی کمپنیاں ٹھیکہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں تنقید بھی کی جارہی ہے کہ یہ ٹھیکے غیر ملکی کمپنیوں کو کیوں دئے جارہے ہیں۔

لیکن چین میں اس وقت جتنے تعمیراتی پراجیکٹ پر کام ہورہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک آرکیٹیکٹس کے لئے اس وقت ایک جنت بنا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد