اغوا کنندگان کی نئی ڈیڈ لائن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افعانستان میں اقوامِ متحدہ کے تین کارکنان کو اغوا کرنے والوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اغواکنندگان نے امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیے جانے والے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ جیش المسلمین نامی گروپ کے ترجمان سید خالد نے کہا کہ’ ہم نے ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ اگر انہوں نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو پیر کی شام ہماری شوریٰ حتمی فیصلہ کرے گی‘۔ اس گروہ نے جوکہ پہلے کئی بار ڈیڈ لائن دے کر واپس لے چکا ہے افغان حکومت کو اس ہفتے کے اوائل میں 26 قیدیوں کی ایک فہرست دی تھی جنہیں یرغمالیوں کی رہائی کے بدلی رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے امریکہ کے نائب وزیرِخارجہ رچرڈ آرمٹیج نے اپنے دورہ افغانستان کے دوران اقوامِ متحدہ کے تین کارکنان کو اغوا کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی حوصلہ شکنی کی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے تین کارکنان کو جن میں شمالی آئرلینڈ کی انیتا فلینیگن، کوسوو کی شقپ حبیبی اور فلپائن کے انجیلیٹو نایان شامل ہیں کابل سے 28 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||