سفید فاموں کی زمین پر قبضہ جائز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے کے سپریم کورٹ نے حکومت کی ان زرعی اصلاحات کے قوانین کو درست قرار دیا ہے جن کے تحت سفید فام کاشکاروں کی زمینوں پر قبضہ کیا جاسکتا ہے۔ کورٹ نے یہ فیصلہ ایک ایسے کاشتکار جارج کوئینل کی درخواست پر کیا تھا جس سے دو سال پہلے اس کی زمین چھین لی گئی تھی۔ زمبابوے میں ہزاروں سفید فام کاشتکاروں سے پچھلے چند برسوں میں ان کی زمینیں چھینی گئی ہیں اور ملک کے صدر رابرٹ موگابے کا کہنا ہے کہ زمبابوے میں زرعی زمین کی ملکیت میں توازن کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ مسٹر کوئینل کے وکلا نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اس قانون کو پاس کرنے میں پارلیمانی طریقہ کار استعمال نہیں کیا گیا جو کے غیر قانونی ہے لیکن پانچ ججوں میں سے چار نے یہ فیصلہ سنایا کے تکنیکی مسائل سے قانون کی افادیت کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ زرعی زمین سے سفید فام کاشتکاروں کی بے دخلی سے اس بات کا خطرہ ہے کہ زمبابوے کو اس برس اناج کی قلت پڑ سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||