ٹونی بلیئر اور صدر بش کی ملاقات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر بش کے ساتھ عشائیے پر ملاقات کی ہے۔ وہ امریکہ کے دوروزہ دورے پر ہیں۔ امریکی انتخابات صدر بش کے دوبارہ چار سال کے لیے صدر منتخب ہونے کے بعد مسٹر ٹونی بلیئر وہ پہلے رہنما ہیں جو امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور صدر بش سے ملاقات کر رہے ہیں۔ صدر بش کے ساتھ ان کے عشائیے کو نامہ نگار اس بات کی غیر رسمی آغاز قرار دے رہے جن کے دوران وہ امریکہ پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے لیے خود کو زیادہ سرگرم کریں۔ برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ وہ مرحلہ ہے جو امریکہ اور برطانیہ سے ایسے اشاروں کا تقاضہ کرتا ہے جن سے یہ ظاہر ہو کہ وہ امن کے قیام کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسٹر بلیئر صدر بش پر زور دیں گے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی مدد اور حمایت کریں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے برطانوی وزیر اعظم پر ان کے ملک میں دباؤ ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کریں کے آخر انہیں عراق پر امریکہ کی حمایت کر کے کیا ملا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||