BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 13:57 GMT 18:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنسی شناخت کے قانون کا مطالبہ
News image
ملائشیا میں تبدیلی جنس قانونی طور پر جائز ہے
ملائشیا میں جنس تبدیل کروانے والوں نے جنسی شناخت کے نئے قوانین کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ کوالالمپور کی ایک عدالت کی طرف سے اس فیصلہ کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق تبدیلی جنس کروانے والوں کی صنف مشکوک ہے۔

اس تاریخ ساز فیصلہ میں جج وی ٹی سنگھم نےتینتیس سالہ وانگ یونگ کی تبدیلی جنس کے بعد قانونی طور پر مرد قبول کیے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔جج کی مطابق صرف پارلیمنٹ ہی اس تبدیلی کی منظوری دے سکتی ہے۔

ایک عورت کے طور پر پیدا ہونے والے وانگ چیو یونگ دو سال قبل جنس کی تبدیلی کے بعد مرد بن گئے تھے۔ انہوں نے اپنی مردانگی کے ثبوت کے طور پر دو ماہرین کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔

ملائشیا کا قومی محکمہ اندراج وانگ کو ان کے پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی رو سے عورت تسلیم کرتا ہے۔

جج وی ٹی سنگھم کا کہنا تھا کے حیاتیاتی خصوصیات پیدائش کے وقت متعین ہو جاتی ہیں اور کسی فرد کی شناخت کے لیے نفسیاتی معائنہ کی بجائے حیاتیاتی معائنہ ہی اصل کسوٹی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ تبدیلی جنس کے کسی قانون کی غیر موجودگی کی بنا پر وہ اس مقدمے کی سماعت سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی جنس کروانے والوں کی قانونی شناخت متعین کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔

جنس تبدیل کروانے والوں کے ایک گروہ ، پنک ٹرایئنگل فاؤنڈیشن، نے جنسی شناخت کے لیے نئے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔لیکن ملائشیا کے لوگوں کی قدامت پسند معاشرتی اقدار کی بنا پر قوانین میں فوری تبدیلی ممکن نظر نہیں آتی۔

اگرچہ ملائشیا میں تبدیلی جنس قانونی ہے لیکن ملک کی مقننہ کا بیس سالہ پرانافیصلہ ملک کی اکثریتی مسلم آبادی کو اس پر عمل کرنے سے روکتا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملائشیا میں عورت بن کر رہنے والے مردوں کی تعداد دس سے پچاس ہزار کے درمیان ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد