BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 November, 2004, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش جیتیں گے، جواری جانتے تھے
News image
امریکی الیکشن کے نتائج کے بارے میں اگر کسی کی پیشین گوئی صحیح نکلی ہے تو وہ ہیں جواری۔

امریکی الیکشن کے نتائج پر لگائی گئی شرطوں کے سرسری جائزے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ صدر جارج بش جواریوں کی نظر میں شروع سے ہی پسندیدہ رہے ہیں۔

آیووا الیکٹرونک مارکیٹ پر جو کہ آن لائن جواِخانے کے طور پر آیووا یونیورسٹی کے تحت چلائی جاتی ہے صدر بش کو دوبارہ منتخب ہونے کا اکیاون اعشاریہ دو فیصد موقع دیا گیا تھا۔ اور یہ اعداد ان پاپولر ووٹوں کی تعداد کے قریب ہیں جو صدر بش نے الیکشن میں حاصل کیے۔

درحقیقت الیکٹرونک جوئے میں فٹبال میچوں سے لے کر تیل کی قیمتوں تک اتنے صحیح اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کے اسے پیسہ بنانے کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

آئی ای ایم اور ٹریڈ سپورٹس جیسی جوئے کی ویب سائٹوں پر شرطیں لگانے والوں کا جھکاؤ ہمیشہ سے جارج بش کی طرف رہا: ان کے حساب میں عوامی سروے رپورٹوں کے بر خلاف جان کیری کو کبھی بھی برتری حاصل نہیں رہی۔

اور ان ویب سائٹوں کو چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے اندازے اکثر صحیح ثابت ہوتے ہیں۔ٹریڈ سپورٹس کا دعوی ہے کہ ابتدائی انتخاباتی نتائج میں ان کا ہراندازہ درست ثابت ہوا۔

ناقدین آئی ای ایم کے اس دعوے سے متفق نظر نہیں آتے اور ان کا کہنا ہے کہ سن دو ہزار کے صدارتی انتخابات اور دو ہزار دو کے کانگرس انتخابات میں ان کے اندازے صحیح نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسی مارکیٹ جو ہمیشہ اندازوں پر ہی چلتی ہو اسے اکثر صحیح اندازے ہی لگانے چاہییں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد