بغداد کے نائب گورنر ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے نائب گورنر حاتم کامل کو ہلاک اور ان کے دو مسلح محافظوں کو زخمی کر دیا گیاہے۔ عراق سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ حملہ بغداد کے جنوبی حصے، دورا میں کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ چلتی ہوئی گاڑیوں سے کیا گیا اور اس میں نائب گورنر ہلاک اور ان کے دو محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی دہشت گرد گروہ انصار السنہ نے حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔ بغداد میں نائب گورنر کی ہلاکت کا واقعہ عراق کی عبوری انتظامیہ کے اہل کاروں کو نشانے بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب عراق میں جنوری میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے ووٹروں کے اندراج کا کام جاری ہے۔ عراق میں جنوری کے عام انتخابات کے لیے ووٹروں کےاندراج کے لیے ملک بھر میں ساڑھے پانچ سو مراکز قائم کر دئے گئے ہیں۔ بی بی سی کے نمائندے کے مطابق انتخابی عمل کے بارے میں عام لوگ خوف کا شکار ہیں کیونکہ انتہا پسند پہلے ہی انتخابی کارکنان کو دھمکا رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||