زلزلہ: 18 ہلاک، 1000 زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی جاپان میں زلزلے کے کئی جھٹکے آئے ہیں جن میں اب تک 18 افراد کے ہلاک اور1000 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ رکٹر سکیل پر پہلے زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ آٹھ تھی اور اس کا مرکز نگاٹا تھا جو ٹوکیو کے شمال میں ایک سو ساٹھ میل کے فاصلے پر ہے۔ تاہم اس زلزلے کے بعد بھی کئی گھنٹوں تک خفیف جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔ زلزلے سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا اور کئی مقام پر پہاڑی تودے گرے۔ جہاں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں پانی، بجلی، اور ٹیلیفون کی سہولت معطل ہو گئی ہے اور ایک اطلاع کے مطابق تین لاکھ افراد بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں۔ زلزلے سے کچھ گھر تباہ ہو گئے اور ایک بلٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ زلزلے کا پہلا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 8:56 پر آیا جب گرینچ کا معیاری وقت شام 56 : 5 تھا۔ ایک عمر رسیدہ شخص اور ایک عورت کے علاوہ دو ماہ کا بچہ نگاٹا کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکوں سے پیدا ہونے والے خوف کی بنا پر انتقال کر گئے۔ تین بچے اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ ایک دیوار کے ملبے کے نیچے دب گئے۔ دو افراد جن میں ایک پچپن سالہ شخص بھی شامل ہے، پتھر کے بلاک گرنے سے مارے گئے جبکہ ایک تیس سالہ شخص دیوار گرنے سے ہلاک ہو گیا۔ کئی افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور کئی دوسرے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ اکثر لوگوں نے اپنی کاروں میں رات گزاری جبکہ لگ بھگ تیس ہزار افرد کو علاقے سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||