BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 October, 2004, 03:06 GMT 08:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس کے نائب کمانڈر ہلاک
News image
اسرائیل چن چن کر حماس کے رہنماؤں کو مار رہا ہے
فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ حماس کے ایک ممتاز لیڈر عدنان الغول جو تنظیم کے نائب کمانڈر تھے، غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گۓ ہیں۔

ان کی ہلاکت کار پر اسرائیلی حملے میں ہوئی۔ کار میں ایک شخص اور بھی ہلاک ہوا ہے۔

عدنان اسرائیل کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے اس ہلاکت کا انتقام لیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ حملہ غزہ شہر کے شمال میں ایک مسجد کے پاس ہوا اور فضا سے چلائے گئے دو اسرائیلی میزائلو نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

اس کے بعد ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے غزہ ہی میں ایک چھوٹے فلسطینی گروپ کے ایک رہنما کے گھر پر راکٹ بھی داغے مگر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

عدنان الغول کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انجینیئر تھی اور بم بنا سکتے تھے۔ انہیں قسم نامی راکٹ کا موجد بھی کہا جاتا ہے۔ شدت پسندوں نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ راکٹ اسرائیلی علاقوں میں کئی مرتبہ چلایا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار جیمز رینالڈ کہتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں اسرائیلی پالیسی یہ ہے کہ وہ اہم فلسطینی رہنماؤں کے تعاقب میں ہے اور ان کو چن چن کر نشانہ بناتا ہے۔

حماس تنظیم کی اعلیٰ قیادت چھپی ہوئی ہے یا بھاگ رہی ہے اور اسرائیل کا خیال ہے اس کی کارروائی فلسطینی تحریک کو کمزور کرنے میں خاصی کارگر ثابت ہوئی ہے۔

عدنان الغول گزشتہ پندرہ سال سے اسرائیل کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ ان پر پہلے بھی کئی مرتبہ قاتلانہ حملے ہوئے تھے لیکن وہ ہر بار بچ گئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد