BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 October, 2004, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسجد سے تعزیتی کتاب چوری
News image
تعزیتی کتاب مسجد میں ہفتے کو رکھی گئی تھی
عراق میں مارے جانے والے برطانوی شہری کینتھ بگلی کے بارے میں تاثرات درج کرنے کے لیے مسجد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب چوری ہوگئی ہے۔

چوروں نے نہ صرف یہ کتاب غائب کر دی بلکہ وہ بگلی کی فریم شدہ تصویر، چند موم بتیاں اور ہمدردی کے اظہار میں لکھے گئے کچھ کارڈ بھی برمنگھم کی مرکزی مسجد سے لے اڑے۔

خیال ہے کہ کتاب ہفتے کے روز چوری ہوئی۔ اسے بگلی کے اہلِ خانہ کے پاس بھیجا جانا تھا تاکہ بگلی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر مسلمانوں کے مذمت کے جذبات پہنچ سکیں۔

اس سال کے شروع میں بھی اسی مسجد سے سپین میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد تعزیت کے لیے رکھی گئی کتاب چوری ہوئی تھی۔

برمنگھم کی مسجد سے چوری ہونے والی کتاب ہفتے کو یہاں رکھی گئی تھی۔

برمنگھم سے مسلمانوں کے رہنماؤں نے اس کتاب پر اپنے دستخط کیئے تھے جس کے ذریعے وہ بگلی خاندان سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتے تھے۔

تاہم اتوار کو مسجد کے نگران نے یہ دیکھا کہ نہ کتاب مسجد میں تھی اور نہ بگلی کی تصویر۔

برمنگھم کی مرکزی مسجد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نسیم کا کہنا ہے : ایسی چوری کرنے والے بیمار لوگ ہیں۔ مجھے نہیں معلوم یہ کون لوگ ہیں۔ ہم اس واقعہ سے بہت پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد