BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 October, 2004, 06:57 GMT 11:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلوٹ سے افواہوں کا بازار گرم
کوٹ میں پڑی سلوٹ نے افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے
کوٹ میں پڑی سلوٹ نے افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے
امریکہ میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے مباحثے کے دوران صدر بش کے کوٹ کی پشت پر پڑنے والے ابھار کی وجہ سے امریکی ذرائع ابلاغ میں افواہوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کئی ویب سائٹس پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کوٹ کے نیچے صدر بش نے ایک ریڈیو رسیور لگا رکھا تھا جس کے ذریعے صدر بش کسی تیسرے شخص سے سوالات کے جوابات دینے کے لیے مدد لے رہے تھے۔

صدر بش کی مہم چلانے والوں نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ کوٹ کی پشت پر یہ ابھار شکن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے ان دعووں کی بھی تردید کی ہے کہ صدر بش نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔

صدر بش کی صدارتی مہم کے مینیجر اسکاٹ سٹنزل نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ لوگ انٹر نیٹ کی سائٹس پر چلنے والی افواہوں پر بہت زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف سلائی کا مسلئہ ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

صدر بش کی مہم کے ایک اور اہلکار نے کہا کہ ان کے کوٹ میں کچھ نہیں تھا۔

صدر بش کے درزی نے ذارئع ابلاغ کو بتایا کہ صدر بش کے کوٹ کی پشت میں سلائی کے ساتھ یہ شکن تھی۔ جارجز ڈی پیرس نےجو صدر بش کے سوٹ سیتے ہیں کہا کہ صدر بش نے جب اپنا ہاتھ آگے بڑہایا تو یہ ابھار یا شکن اور زیادہ واضح ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد