اروناچل: کانگریس کی واضح اکثریت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اروناچل پردیش کے ریاستی انتخابات میں کانگریس نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ریاستی اسمبلی کی تمام کی تمام 60 نشستوں میں سے 34 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس کے کامیاب ہونے والے امدواروں میں ریاست کے موجودہ وزیراعلیٰ گیگانگ اپانگ اور سابق وزیراعلیٰ مکٹ مٹھی بھی شامل ہیں۔ مکٹ مٹھی اس وقت ریاست میں کانگریس کے سربراہ ہیں۔ ارناچل پردیش میں بھارتی جنتا پارٹی بی جے پی نے صرف نو نششتوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ مبصرین کے مطابق کانگریس اگرچہ اقدار بر قرار رکھنے کامیاب رہی ہے تاہم اسے وہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ تیرہ نششتوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ایک ایک نششت چھوٹی ریاستی جماعتوں این سی پی اور اروناچل کانگریس نے حاصل کی ہے۔ بی جے پی کو ان انتخابات میں اس وقت دھچکا لگا تھا جب اروناچل پردیش کے وزیر اعلٰی گیگانگ اپانگ اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوگئے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ گیانگ اپانگ ہمیشہ اس سیاسی جماعت کا ساتھ دیتے ہیں جو مرکز میں حکومت کر رہی ہو۔ مبصرین کا کہنا تھا کہ مرکز میں کانگریس کے رہتے اروناچل پردیش میں کانگریس کو غیر معمولی کامیابی حاصل ہو گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ اس کامیابی سے ریاست میں وزیر اعلی بننے کی لڑائی ایک نیا رخ اختیار کر جائے گی کیونکہ نو منتخب ارکان میں سے کچھ اپانگ کے وفادار ہیں تو کچھ سابق وزیر اعلی مکٹ مٹھی کے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||