BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 October, 2004, 12:47 GMT 17:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابات کی تیاریوں پر ایک نظر
افغان انتخابات کا ایک پوسٹر
ملک بھر میں 4900 پولنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں
افغانستان میں نو اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اس وقت سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق افغانستان کی آبادی دو کروڑ چالیس لاکھ ہے۔ جس میں سے افغان مہاجرین سمیت گیارہ ملین سے زیادہ افراد نے انتخابی فہرستوں میں اپنا اندراج کروایا ہے۔ ان میں اکتالیس اعشاریہ تین فیصدر خواتین شامل ہیں۔

ملک بھر میں 4900 پولنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں 22000 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

افغانستان میں 122500، پاکستان میں 11000 اور ایران میں 8000 افراد پر مشتمل انتخابی عملہ ووٹروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

ووٹوں کی گنتی کے لیے ملک بھر میں آٹھ کاؤنٹنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جو کابل، قندھار، ہرات، قندوز، جلال آباد، گردیز، بامیان اور مزارشریف میں ہیں۔

ابتدائی نتائج کا اعلان گیارہ اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ حتمی نتائج کا اعلان تیس اکتوبر کو ہوگا۔

افغانستان کے 34 صوبوں میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں سے نو صوبوں میں 600 سے زیادہ غیر ملکی مبصر انتخابات کی نگرانی کریں گے۔ پورے ملک میں پانچ ہزار مقامی مبصر پولنگ کے دن انتخابی عمل پر نظر رکھیں گے۔

جبکہ کابل میں لگ بھگ سولہ ہزار ملکی اور غیر ملکی مبصر موجود ہوں گے۔

افغان ریڈیو ٹیلی ویژن نے ملک بھر میں ایک لاکھ بڑی ٹی وی سکرینز نصب کی ہیں جنہیں ڈش اور جنریٹر سے جوڑا گیا ہے۔ ان سکرینز پر لوگ انتخابی عمل کو دیکھ سکیں گے۔

رجسٹریشن کا عمل یکم دسمبر 2003 کو شروع ہوا اور بیس ستمبر 2004 کو ختم ہوا۔ پاکستان میں یہ کام یکم سے تین اکتوبر تک کیا گیا اور سات لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ افغانوں نے اپنے ناموں کا اندراج کروایا۔

اندراج کے کام میں 36800 افراد پر مشتمل عملے نے حصہ لیا جو 9200 ٹیموں پر مشتمل تھا۔ اس کام کے دوران شدت پسندوں کی کارروائیوں میں عملے کے بارہ ارکان ہلاک اور تیس زخمی ہوئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد