BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 12:25 GMT 17:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قمرالدین کی 53ویں شادی
قمرالدین نے خدیجہ سے 45 برس پہلے بھی شادی کی تھی
قمرالدین نے خدیجہ سے 45 برس پہلے بھی شادی کی تھی
ملیشیا کے ایک صاحب نے تریپنویں بار شادی کی ہے اور اس بار وہ لوٹ کر اپنی پہلی بیگم کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں دوبارہ منسلک ہو گئے ہیں۔

بہتر برس کے قمرالدین محمد نے ’نیو سٹریٹس ٹائمز‘ نامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کوئی عیاش آدمی نہیں ہوں البتہ مجھے حسین خواتین کو دیکھنے کا انتہا سے زیادہ شوق ہے۔‘

ایک موقع پر صرف دو روز تک شادی کے بندھن میں بندھے رہنے والے قمرالدین کا کہنا ہے کہ ان کی آخری شادی کے علاوہ باقی تمام شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں اور اس آخری شادی کا خاتمہ طلاق پر ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کی آخری بیوی کا انتقال ہو گیا تھا۔

قمرالدین کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں اسلام میں ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت ہے لیکن وہ اس پر یقین نہیں رکھتے۔

پچھہتر سالہ خدیجہ قمر الدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے قمرالدین سے اس شرط پر دوبارہ شادی کی ہے کہ وہ اپنے طور طریقے بدل لیں گے۔

خدیجہ نے بتایا کہ قمرالدین نے ان سے ایک بار پھر زندگی بھر ساتھ نبھانے اور بار بار شادیاں نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد