جان کیری سید ہیں: واشنگٹن ٹائمز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی امیدوار سینیٹر جان کیری خاندانی طور پر سید ہیں اور ان کا تعلق ایران کے شیعہ سید بادشاہوں کے خاندان سے ہے ۔ واشنگٹن ٹائمز میں چھپنے والی خبر میں جینیات کے مشہور زمانہ محقق ادارے برکس پیرایج کے حوالے سے سینیٹر کیری کا ناطہ ایران اور تیونس کے شہنشاہوں سے جوڑا گیا ہے۔ برکس پیرایج کے اخبار کے ایڈیٹر ہیرسلڈ بروکس بیکر کا کہنا ہے کہ سینیٹر کیری کا شجرہ نسب ایران کے بادشاہوں سے جا ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر ان کا تعلق شاہ عباس اول (1587-1629) سے ملتا ہے جو کہ اپنے آپ کو اسلام کے آخری پیغمبر کی اولاد میں سے بتاتے تھے۔اس اعتبار سے سینیٹر کیری بھی خاندانی سید ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیونس کے بادشاہ بھی اپنے آپ کو سید بتاتے تھے اور اس لحاظ سے کیری کے رشتہ دار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ خبر واشنگٹن ٹائمز میں چھپی ہے جو کہ امریکہ کا بہت قدامت پرست اخبار ہے اور صدر بش کا حامی ہے۔ اس تحقیق کو سامنے لانے کا اس وقت مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ سینیٹر کیری کو سید اور مسلمان ثابت کر کے الیکشن میں ہرایا جائے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||