’جان کیری بش سے زیادہ مقبول‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں صدارتی میدواروں کے مباحثے ٹی وی پر نشر ہونے کے ساتھ ہی انتخابی مہم نازک مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ صدر بش اور ان کے مخالف ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری کے درمیان مباحثہ پہلی مرتبہ جمعرات کو ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس مباحثے کے بعد کیے گئے رائے عامہ کے جائزے سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام میں جان کیری کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔ فریقین کے درمیان دوسرا مباحثہ جمعہ کو براہ راست نشر کیا جائے گا۔ جولائی میں اپنے پہلے اجلاس کے بعد اب پہلی مرتبہ ڈیموکریٹ پارٹی پرجوش جوش اور خوش دکھائی دیتی ہے۔ بلاشبہ جان کیری اپنے اور بش کے درمیان پہلے مباحثے کے فاتح ہیں۔ یہ مباحثہ 60 ملین سے زائد امریکیوں نے دیکھا تھا۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق کچھ ووٹروں نے اس کے بعد اپنی آراء تبدیل کرلی ہیں۔ نیوز ویک میگزین کے ایک سروے میں پہلی مرتبہ جان کیری مقبولیت کے لحاظ سے بش سے بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔ جبکہ گیلپ نامی ادارے کے سروے میں فریقین کے درمیان زبردست مقابلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی کئی اعلٰی حکام کو معلوم تھا کہ صدام حسین کے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے بارے میں شواہد مناسب نہیں ہیں۔ تاہم اس رپورٹ کے بعد بھی بش انتظامیہ پہلے ہی کی طرح عراق پالیسی کا دفاع کررہی ہے۔ یہ معاملہ یقیناً منگل کو نائب صدر کے دونوں امیدواروں کے مباحثے میں اٹھایا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||