BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 October, 2004, 00:04 GMT 05:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صحت بخش القاعدہ چائے
 القاعدہ چائے پینے والے
القاعدہ چائے پینے سے صحت اچھی رہتی ہے
افریقی ملک گنی میں ایک نیا مشروب بہت مشہور ہوا ہے جس کو پینے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں کا رخ کر رہی ہے ۔ یہ مشروب اپنے ذائقے سے زیادہ اپنے نام کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس غیر کشیدہ مشروب کو لوگ مختلف ناموں سے پکارتے ہیں ان ناموں میں میں بی باون بمبر، بن لادن ، القاعدہ اور صدام حسین جیسے نام شامل ہیں۔

عزیز مونا کمارا جو مشروب بنانے والی ایک کمپنی کے مالک ہیں، کا کہنا ہے کہ اس مشروب کا نام اس کی لاابالی کیفیت کی وجہ سے پڑا ہے۔

یہ مشروب جب ایک سطح تک ابال لیا جاتا ہے تو اس میں چھوٹے دھماکے ہونے لگتے ہیں اور جب دیگچی کا ڈھکن اٹھایا جائے تو اس میں سے مختلف قسم کی آوازیں آتی ہیں۔

عزیر مونا کمارا کے بقول ابلنے کے بعد آنے والے دھماکوں کی وجہ سے بعض لوگ اس کو بی باون بمبر کے نام اور کچھ اس کو اسامہ بن لادن اور کچھ اس کو القاعدہ کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔

یہ مشروب پہلے بھی اس ملک میں پیا جاتا تھا اس وقت اس کا ایک فرانیسسی نام جس کا لفظی مطلب ’ خزانوں کا سمندر‘ ہے ۔ لیکن اس کا نام تبدیل کرنے اس کے پینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

گنی کے پڑوسی ملک مالی اور سینگال میں لوگ اس مشروب کو’ صدام چائے‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

اس مشروب کو تیار کرنے کے لیے آٹھ روز تک ابالا جاتا ہے۔ یہ مقامی جڑی بوٹی ہینکالبا چائے کے بیس پڑیوں، چینی اور شہد کا مرکب ہوتا ہے۔

عزیزکمارا کے مطابق اٹھ دن تک ابالنے کے بعد یہ مشروب پینے کے قابل ہو جاتا ہے اور یہ قوت باہ سے لیے بھی انتہائی مفید ہے ۔

اس القاعدہ مشروب کو تواتر کے ساتھ پینے والا ڈجبریل فوفانہ اپنے آپ کو صدام حسین کہلانا پسند کرتا ہے ۔

ہوٹل میں بیٹھے ڈجبریل فوفانہ المعروف صدام حسین کے مطابق وہ روزانہ القاعدہ چائے کے دو لیڑ ہوٹل میں پیتا ہے اور اس کے تین لیٹر گھر بھی لے جاتا ہے۔

القاعدہ مشروب کے بارے میں مختلف آراء گردش کر رہی ہیں۔ کچھ لوگ اسے داوائی سمجھ کر بھی پیتے ہیں۔

القاعدہ چائے پینے والےایک شخص نے بتایا کہ اس کو قبض کی شکایت رہتی تھی اور جب سے اس نے القاعدہ چائے پینی شروع کی اس کو قبض کی شکایت ختم ہو گئی ہے۔

ایک اور شخص نے بتایا کہ وہ القاعدہ چائے پینے کے بعد اپنے آپ کو ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد