مسجد الاقصیٰ کے ایک حصے کو خطرہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی حکومت نے یروشلم میں مسلمانوں کی مقدس ترین مسجد الاقصیٰ کے ایک حصے کے منہدم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق الاقصیٰ مسجد کے ایک حصے کی بنیادیں کمزور ہو گئیں ہیں اور اس قابل نہیں کہ وہ رمضان کے مہینے میں ہزاروں نمازیوں کے وزن کو سہار سکیں۔ اسرائیل کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ مسجد کے اس حصے کو مستحکم کرنے کے لیے ستون تعمیر کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ستون تعمیر نہ کیے گئے تو ہو سکتا ہیں انہیں مسجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنا پڑے۔ اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مسجد کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے ’وقف‘ نے اسرائیلی حکومت کے ان خدشات کو رد کر دیا ہے اور مسجد پر قبضہ کرنے کی ایک سازش قرار دیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||