بش نے غلط فیصلے کیے: کیری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جان کیری نے صدر بش پر عراق کے حوالے سے انتہائی غلط فیصلے کرنے، امریکی عوام کو گمراہ کرنے اور امریکہ کو غیر محفوظ کرنے الزامات عائد کیے ہیں۔ عراق کے مسقتبل پر اپنی ممکنہ پالیسیوں کے بارے میں نیویارک میں ایک تقریر کے دوران جان کیری نے کہا کہ صدر بش نے ایسی کئی پالیسیاں اپنائیں جن کے بھیانک نتائج نکلے ہیں۔ کیری نے صدر بش پر امریکی عوام کو جنگِ عراق کی وجوہات کے بارے میں گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جارج بش کا یہ اصرار کہ وہ مستقبل میں ایسا ہی کرینگے ووٹروں کے لئے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے بارے میں فیصلے کرتے ہوئے صدر بش نے سنگین غلطیاں سر زد کی ہیں۔ انہو ں نے کہا عراق میں صدام حسین سے تو چھٹکارا مل گیا ہے لیکن یہ بحران پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امریکہ آج زیادہ غیر محفوظ ہو گیا ہے۔ کیری نے اس بات کی نشاندہی کی کہ عراق پر حملوں سے اب تک ایک ہزار سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز کی ٹریننگ کے لئے دوسرے ملکوں سے مدد لیں۔ جان کیری کی تقریر سے قبل جارج بش کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جان کیری کی پالیسیوں سے دنیا زیادہ خطرناک ہوجائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||