گیارہ ستمبر، مرنے والوں کے نام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ پر گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی یاد میں نیویارک میں ہفتے کو ہونے والی تقریب میں ان حملوں میں مرنے والے تمام لوگوں کے نام پکارے جائیں گے۔ ان حملوں میں مرنے والے دو ہزار سات سو انتالیس افراد کے لواحقین نیویارک کے گراونڈ زیرو پر اس جگہ جمع ہوں گے جہاں پر ان حملوں کے سوگ میں یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ٹوئن ٹاورز سے جس لمحے جہاز ٹکرائے تھے اور جس لمحے یہ بلند عمارتیں زمیں بوس ہوئیں تھیں اس وقت خاموش اختیار کی گئی ۔ واشنگٹن میں وزارت دفاع پینٹاگن کے باہر پھول چڑہائے جائیں گے جبکہ پینسلوینیہ میں اس سانحے کے سوگ میں گرجوں میں گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔ گیارہ ستمبر سن دوہزار ایک میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے انیس دہشت گردوں نے امریکہ کی ایک مقامی ائیر لائین کے چار جہازوں کو اغواء کر لیا تھا۔ ان میں دو کو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتوں سے ٹکرا دیا گیا تھا جب کہ ایک پینٹاگن پر حملے کے لیے استعمال کی گئی جبکہ چوتھی کو پینسلوینیہ میں گرا لیا گیا تھا۔ نینسی برانڈمرٹی نے جن کا اکیس سالہ بیٹا نکی بھی ان حملوں میں ہلاک ہو گیا تھا امریکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میرے لیے ہر دن اب مشکل ہے لیکن یہ دن ذرا زیادہ مشکل ہے۔ نینسی نے کہا کہ یہ دن نکی کو خاص طور پر یاد کرنے کا دن ہے۔ نینسی اس تقریب میں نکی کی یاد میں ایک نظم بھی پڑھیں گی۔ اس حملوں کے سوگ میں پورے امریکہ میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ نیویارک میں آگ بجھانے والے عملے کی یاد میں سینٹ پیٹر کیتھڈرل میں ایک مذہبی تقریب منعقد کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||