BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 September, 2004, 17:37 GMT 22:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
موت کے قریب موت سے دور
جیورجی دھماکے کی جگہ سے صرف پانچ میٹر دور تھا
جیورجی دھماکے کی جگہ سے صرف پانچ میٹر دور تھا
جب نقاب پوش دہشت پسند نے سفید دستانے والے اپنے ہاتھ کو ڈیٹونیٹر کی طرف بڑھایا تو لڑکا خوف سے کیمرے کی طرف دیکھنے لگا۔

اغوا کاروں کا بنایا ہوا ایک ویڈیو کیسٹ آج جب بر سر عام لایا گیا تو دنیا نے دیکھا کہ کس طرح دس سالہ جیورجی فرنییو بیسلان کے سکول میں پھنسا ہوا تھا۔

وہ بھی بہ آسانی ان 300 لوگوں میں سے ایک ہوسکتا تھا جو بیسلان میں مرگئے لیکن جیورجی کرامتی طور پر بچ گیا۔

جیورجی نے بی بی سی کے نامہ نگار سے کہا ”انہوں نے مجھ سے کہا تم چپ چاپ بیٹھے رہو ورنہ ہم 20 بچوں کو مار دیں گے”۔

جیورجی اس محاصرے میں گو بچ گیا لیکن اسکے ہاتھ اور پیر میں خراشیں آگئیں ہیں جنکا علاج جاری ہے اور وہ خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔

جیورجی کی ماں نے کہا ”وہ بہت ہی بد ترین اور اذیت ناک وقت تھا جب مجھے شناخت کرنے کے لئے مردہ بچوں کے ٹوٹے اعضاء دکھائے جاتے تو میں ہر بار لرز جاتی کہ کہیں یہ میرے بچے کے اعضاء تو نہیں؟ اور پھر اس میں اپنے بچے کے اعضاء نہ پاکر بے انتہا آرام محسوس کرتی ۔”

بم کے دھماکوں، دہشت پسندوں اور روسی فوج کے درمیان ہورہی گولی باری کے درمیان جیورجی کس طرح بچ نکلا یہ اب تک بھی واضح نہیں ہے۔
جیورجی نے بتایا ”دھماکہ تو زبردست تھا اور میرے بالکل قریب تھا پھر بھی پتہ نہیں میں کیسے بچ گیا۔ میں نے دیکھا کہ سب یا تو مر گئے تھے یا ہر طرف سے چیخوں کی آوازیں آرہی تھیں”۔

اس ننھے بچے نے چالاکی اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ایک اغوا کار سے پانی پینے کی اجازت مانگی۔ اور پھر موقع کا فائدہ اٹھاکر ایک ٹوٹے پائپ سے گزرتا ہوا باہر بھاگ نکلا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد