BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 September, 2004, 04:23 GMT 09:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدر بش کو 30 ملکوں میں شکست
بش کیری
ایک عالمی سروے کے مطابق دنیا میں زیادہ تر لوگ اگر امریکی انتخابات میں ووٹ دینے کا حق ہوتا تو وہ صدر بش کی بجائے ان کے حریف سنیٹر جان کیری کو منتخب کرتے۔

اس سروے میں شامل پینتیس میں سے تیس ملکوں کے زیادہ تر لوگوں نے صدر بش کے خلاف ووٹ ڈالا۔

ایشیا کے ممالک چاہتے ہیں کہ ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری صدر بش کی جگہ وائٹ ہاؤس میں منصبِ صدارت پر فائز ہوں۔

سروے میں صدر بش کو ناروے میں سب سے کم ووٹ ملے۔ وہاں صرف سات فیصد لوگوں نے انہیں ووٹ دیا جس کے مقابلے میں سینیٹر کیری نے چوہتر فیصد ووٹ حاصل کئے۔

برطانیہ میں، جو امریکہ کا سب سے اہم اتحادی ہے، محض سولہ فیصد لوگوں نے صدر بش کے حق میں ووٹ ڈالے۔

ایشیا کے ساتھ ملکوں میں جو اس سروے میں شریک تھے، چین، جاپان، اور انڈونیشیا نے صدر بش کے خلاف جبکہ فلپائن نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ بھارت اور تھائی لینڈ میں رائے عامہ کیری اور بش کی موافقت اور مخالفت میں منقسم رہی۔

صدر بش صرف پولینڈ، نائجیریا اور فلپائین میں سینیٹر کیری سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکے۔

سروے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ وہ عراق میں جنگ اور امریکہ کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے صدر بش کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد