BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 September, 2004, 18:53 GMT 23:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
معزور لوگوں کیلئے سعودی ہسپتال

تاکہ مستقبل میں کسی کے سہارے کی ضرورت نہ پڑے
تاکہ مستقبل میں کسی کے سہارے کی ضرورت نہ پڑے
عبداللہ حسن الفیفی سعودی عرب کے کھلاڑی ہیں جو بچپن ہی میں اپنے دونوں پیر گنواچکے تھے۔ لیکن مصنوعی پیروں کی مدد سے وہ باسکیٹ بال کھیلنے لگے اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی بن گئے۔ اور انہوں نے حال ہی میں ایتھنز میں منعقد اولمپک گیمز میں حصہ بھی لیا تھا۔

یہ اور ان جیسے کئی بڑے، بچے اور بوڑھے مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں سے آکر ایک انوکھے ہسپتال میں فیض یاب ہوتے ہیں جس کا نام ہے”سلطان بن عبدل عزیز ہیومینٹیرین سٹی”۔

اس کا انکشاف مجھے اس وقت ہوا جب میں پچھلے دنوں سعودی عرب گیا ہوا تھا۔

سعودی عرب کے شہزادے سلطان بن عبدلعزیز کے پینتیس کروڑ ڈالر کے معتبر عطیے سے اس ہسپتال کی 1996 میں بنیاد رکھی گئی تھی۔

اس ہسپتال کو جا کر دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا میں صرف سیاست، سودے بازی اور دکھاوا ہی سب کچھ نہیں بلکہ سچائی اور سنجیدگی سے کام کرنے والے لوگ اور تنظیمیں بھی ہیں جو خاموشی سے اپنا کام کررہی ہیں۔ سن دو ہزار دو میں تیار ہونے والے اس ہسپتال میں موجودہ زمانے کی سبھی مشینیں اور سہولتیں موجود ہیں۔

دارالحکومت ریاض سے 30 کلومیٹر دور اس ہسپتال میں صرف اور صرف معزور لوگوں کا بہت ہی کم خرچ سے بہترین علاج کیا جاتا ہے، خاص طور سے بچوں اور بوڑھوں کا۔ ضرورت پڑھنے پر انہیں یورپ اور امریکہ کو بھی علاج حاصل کرنے کے لئے منتقل کیا جاتا ہے۔

ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت 25 کروڑ لوگ معزور ہیں۔ اور سعودی عرب میں ان کی تعداد ساڑھے سات لاکھ ہے یعنی کہ وہاں کی کل آبادی کا چار فیصد۔

چار سو بستر والے اس سعودی ہسپتال کے ایک منتظم ال آرا نے مجھے بتایا کہ ”اگلے دس سال میں پورے مشرق وسطیٰ میں تقریبا ڈھائی کروڑ معزور لوگ ہونگے۔ اور اسی کے مد نظر یہ ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔”

ہسپتال کی ایک ڈاکٹر لامیا ایجات نے کہا کہ ” ہم ہر ممکن طور پر معزور بچوں اور بوڑھوں کی مدد کرتے ہیں”۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد