BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 September, 2004, 12:51 GMT 17:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نیپال میں یومِ سوگ
نیپال میں لوگ حکومت کو مناسب اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں
نیپال میں لوگ حکومت کو مناسب اقدامات نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں
عراق میں قتل کیے جانے والے بارہ نیپالی یرغمالیوں کے غم میں جمعرات کو نیپال میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منایا جارہا ہے۔

سوگ کے سلسلے میں تمام تعلیمی ادارے ، سرکاری اور نجی دفاتر اور کاروباری ادارے بند ہیں اور نیپال کا جھنڈ سرنگوں ہے۔

بدھ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ان نیپالی یرغمالیوں کی ہلاکت کے رد عمل میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے اور شہر میں واقع ایک جامع مسجد کو بھی توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ان پر تشدد واقعات کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔ جمعرات کو کرفیو میں نرمی کے اوقات میں لوگ اپنے گھروں سے خوراک اور دیگر ضروری اشیاء خریدنے کے لیے باہر آئے۔

یوم سوگ کے دوران سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہا اور سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے بھی ملی اور مذہبی نغمے نشر کیے۔

نیپال کی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے چودہ ہزار ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا۔

کھٹمنڈو میں بی بی سی کے نمائندے سوسل شرما نے بتایا ہے کہ کھٹمنڈو میں صورت حال ابھی کشیدہ ہے۔

نامہ نگار نے بدھ کو مسجد پر ہونے والے حملے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کی تاریخ میں پہلا واقع ہے کہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یا املاک کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد