BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 08:43 GMT 13:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
احمد چلابی پر فائرنگ
چلابی امریکی وزارت دفاع کے منظور نظر رہے ہیں
چلابی امریکی وزارت دفاع کے منظور نظر رہے ہیں
عراقی نیشنل کانگرس کے رہنما احمد چلابی نے کہا ہے کہ عراق میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں ان کے دو محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

احمد چلابی نے کہا کہ نجف سے بغداد جاتے ہوئے ان پر حملہ ہوا۔ ماضی میں امریکہ کے منظور نظر احمد چلابی نے کہا کہ نجف سے بغداد جاتے ہوئے ایک گاڑی نے ان کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور تھوڑی دور جانے کے بعد ان پر فائرنگ شروع کر دی۔

بغداد کے انتہائی حساس علاقے جہاں پر عراقی کی عبوری پارلیمان کا اجلاس ہونے والے ہے ایک مارٹر حملہ ہوا ہے۔

اس سو رکنی عبوری پارلیمان کے ارکان ’گرین زون‘ میں واقع ایک ہال میں ہونے والے چار روزہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ عبوری پارلیمان کے ارکان کو عراق کے صدر ، دو نائب صدور اور دیگر حکام کا انتخاب کرنا ہے۔

بغداد کے جنوب میں گاڑیوں کے قافلے جس میں احمد چلابی سفر کر رہے تھے نامعلوم حملہ مسلح افراد نے حملہ کر کے احمد چلابی کے دو محافظوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

احمد چلابی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس حملہ میں احمد چلابی بچ گئے ہیں تاہم ان کے دو ذاتی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔

احمد چلابی گزشتہ ماہ ایران کا دورہ کر کے بغداد لوٹے ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد