نامردمی: چینی لوگوں میں رائے شماری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چینی مردوں میں ایک رائے شماری سے پتہ چلا ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر والوں میں سے آدھے سے زائد نامردمی کا شکار رہے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارے ژِنہوا کے مطابق مردوں کی جنسی صحت کے بارے میں چین میں ہونیوالی یہ پہلی رائے شماری تھی۔ اس مطالعے سے یہ بھی پتہ چلا کہ نامردمی کے شکار لوگ شرم کی وجہ سے طبی امداد تلاش کرنے سے قبل عام طور پر دو سال تک جھجھک میں رہتے ہیں۔ ایک ماہر سماجیات نے بتایا کہ اس طرح کے پانچ میں سے چار افراد میں نامردمی کسی جسمانی وجہ سے تھی، جبکہ باقی لوگوں میں اس کی ذہنی وجہ تھی۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نامردمی ایک ایسا موضوع ہے جس کے بارے میں چینی ذرائع ابلاغ کم ہی لکھتے ہیں۔ موٹاپا اور جسمانی ورزش کی کمی بھی نامردمی کی وجوہات میں شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||