 |  گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں سعودی عرب میں کئی خود کش حملے ہو چکے ہیں |
سعودی حکام نے دارالحکومت ریاض کے شمال میں بریدہ کے علاقے سے دو مبینہ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ان دو افراد کے ساتھ ایک پاکستانی کو بھی بریدہ کے ایک ریسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے۔تاہم دونوں افراد کی شناخت اور قومیت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ اتنا بتایا گیا ہے کہ یہ افراد چھبیس دہشت گردوں کی فہرست شامل نہیں ہیں جوپولیس کو مطلوب ہیں۔ مئی دو ہزار تین سے لے کر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے سعودی عرب میں غیر ملکیوں اور حکومت کے اداروں کے خلاف کئی خودکش حملے اور دھماکے کیے ہیں۔
|