 |  ارن گاندھی نے عدم تشدد کی راہ اپنانے کی تلقین کی ہے |
مہاتما گاندھی کے نواسے ارن گاندھی نے ہزاروں فلسطینیوں اور اسرائیلی شہریوں کے ساتھ غرب اردن میں اسرائیل کی طرف سے تعمیر کی جانے والی باڑ کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی۔ یروشلم کے باہر آٹھ فٹ اونچی دیوار کے ساتھ کھڑے ہو کر تقریر کرتے ہوئے ارن گاندھی نے کہا کہ فلسطین کی مقدس زمین پر امن کے پل بنانے کی ضرورت ہے نہ کہ نفرتوں کی دیواریں تعمیر کرنے کی۔ ارن گاندھی نے فلسطینی صدر یاسر عرفات سے بھی ملاقات کی جس میں فلسطینی مسئلہ کو حل کرانے کے لیے تشدد کی راہ چھوڑ کر پرامن طریقے استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ |