BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 10:24 GMT 15:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الصدر کے حامی روضے میں موجود
مقتدیٰ الصدر
روضے کے اندر حملوں کو روکنے کے لیے ایک ہزار غیر مسلح لوگ موجود ہیں
عراقی مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا نجف میں حضرت علی کے روضے اور اردگرد کے احاطے پر اب بھی مکمل قبضہ ہے۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار نے، جو الصدر کے حامیوں کے ساتھ احاطے میں داخل ہوا، اندر سے اطلاع دی ہے کہ عراقی حکومت کے دعووں کے باوجود کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز احاطے کے اندر داخل ہو چکی ہیں اور روضے پر قبضہ کر چکی ہیں مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کا روضے پر قبضہ موجود ہے۔تاہم نامہ نگار نے بتایا کہ امریکی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں احاطے کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔

نامہ نگار کے مطابق احاطے میں تقریباً ایک ہزار لوگ موجود ہیں جو غیر مسلح ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روضے پر حملوں کو روکنے کے لیے وہاں ہوجود ہیں۔ روضے کی عمارت ابھی تک محفوظ ہے اور وہاں امن و امان ہے۔ لیکن روضے کے باہر گلیوں میں الصدر کے مسلح حامی دفاع کے لیے پوزیشنیں سنبھالے بیٹھے ہیں۔

نجف میں بی بی سی کے نامہ نگارکے مطابق روضے کے ارد گرد گلیوں میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی جاری ہے تاہم اس کی شدت جمعرات کی رات جتنی نہیں ہے جب امریکی فوج نے شہر پر زبردست فضائی حملے کیے تھے۔ اس دوران ستّر عراقی ہلاک ہوئے تھے۔

مقتدیٰ الصدر کے ترجمان نے بیان دیا تھا کہ روضے کے دروازے بند کر کے اس کی چابیان مذہبی حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

اس سے پہلے عراقی محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ عراقی پولیس مذہبی رہنماؤں کے ساتھ روضے میں داخل ہوئی اور اطلاعات کے مطابق چار سو جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

عراق کے دوسرے علاقوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بغداد کے مغربی شہر رمادی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔

بغدار میں مزاحمت کاروں نے امریکہ کی ایک گشتی گاڑی پر راکٹ سے پھینکے جانے والے گرنیڈ سے حملہ کیا جس سے ایک امریکی ہلاک ہو گیا اور دوسرے زخمی ہوئے۔

شمالی شہر بعقوبہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔ اس کے قریب ایک گاؤں میں ایک اور دھماکے میں ایک اور شخص ہلاک اور چند زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے وہاں سے امریکی فوجی قافلے کے گزرنے کے بعد ہوئے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد