BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 August, 2004, 20:40 GMT 01:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں قومی اسمبلی منتخب
قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ نہیں ہوئی
قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے ووٹنگ نہیں ہوئی
بغداد میں ہونیوالی کانفرنس کے تیرہ سو سے زائد شرکاء نے بغیر کسی اختلاف کے ایک قومی اسمبلی کا انتخاب کرلیا ہے جو عراقی حکومت کے ساتھ ملکر جنوری کے عام انتخابات کے لئے کام کرے گی۔

قومی اسمبلی میں ایک سو نشستیں ہیں جن میں انیس عراقی گورننگ کونسل کے لئے مختص ہیں۔ باقی اکیاسی سیٹوں کے لئے ووٹنگ کی ضرورت نہیں پیش آئی اور کانفرنس کے شرکاء نے اسی فہرست کو منظوری دیدی جو عراقی حکومت نے پیش کی تھی۔

کانفرنس میں عراق کے مختلف علاقوں سے آنیوالے مذہبی، سیاسی اور قبائلی گروہوں کے سربراہوں نے حصہ لیا۔ یہ کانفرنس تین دن کے لئے بلائی گئی تھی لیکن چوتھے دن بھی جاری رہی۔

کانفرنس کا آخری دن اس لئے بھی دلچسپ رہا کہ مقتدیٰ الصدر کی جانب سے ایک خط پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے عام معافی کے بدلے اپنی ملیشیا کو مسلح کرنے، نجف میں روضۂ علی چھوڑنے اور عراق کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے دوران شرکاء نے کافی کھل کر بحث و مباحثے کیے لیکن آخر میں ایک ایسی قومی اسمبلی منتخب ہوئی جس کا انتخاب مندوبین نے نہیں کیا بلکہ حکومت کی فہرست کو ہی منظوری دی گئی۔

بعض مندوبین نے قومی اسمبلی کے انتخاب کو جمہوریت کی جانب پہلا قدم قرار دینے پر سخت احتجاج بھی کیا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی تبھی سمجھی جائے گی جب مقتدیٰ الصدر کی ملیشیا کے ارکان ہتھیار ڈال دیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد