BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 August, 2004, 01:14 GMT 06:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی فوجیوں کی واپسی
دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جرمنی میں امریکی فوج موجود ہے
دوسری جنگ عظیم کے بعد سے جرمنی میں امریکی فوج موجود ہے
امریکہ نے یورپ اور ایشیا سے اپنے ستر ہزار فوجیوں کو اگلے دس سال کے دوران واپس بلانے کے منصوبے کی تصدیق کر دی ہے۔

مشرقِ بعید اور یورپ سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے منصوبے کے مطابق دو آرمی ڈویژن کی جرمنی سے اور بڑی تعداد میں فوجیوں کی جنوبی کوریا سے واپسی شامل ہے۔

صدر بش نے اس منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کو واپس بلانے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ یہ فوجی سکیورٹی کے نئے تقاضوں کے مطابق غلط جگہوں پر تعینات ہیں۔

صدر بش نے کہا کہ مستقبل میں ان دستوں کو مزید لچکدار اور سرعت کے ساتھ مختلف جگہوں پر تعینات کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔

ان فوجیوں کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ سویلین معاون عملے کو بھی واپس بلالیا جائے گا۔

امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے اس منصوبے پر نیٹو کے سپریم کمانڈر ویزلے کلارک نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایک ناقص منصوبہ قرار دیا۔ ویزلے کلارک ان دنوں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جان کیری کے لیے بطور مشیر بھی کام کر رہے ہیں۔

ویزلے کلارک نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب امریکہ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا ہے فوجی دستوں کو واپس بلانا ٹھیک نہیں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد