امریکہ: طوفان میں چودہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان میں چودہ افراد ہلاک اور سیکنٹروں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی ساحلی ریاست فلوریڈا میں یہ سمندری طوفان جمعہ کو آیا تھا اورامدادی کام کرنے والے اداروں کے کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد افراد کا بھی کوئی پتہ نہیں۔ صدر بش بھی اتوار کو طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے فلوریڈا پہنچ رہے ہیں۔ طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو بھی فلوریڈا روانہ کر دیا گیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے کہا ہے کہ بہت سی آبادیاں اس طوفان میں تباہ ہو گئی ہیں اور اربوں ڈالر کے نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||